رانا ثناء اللہ کے بیان پر ڈی جی اے این ایف میدان میں آ گئے،کہا قتل کرنیوالا بھی کہتا ہے میں مجرم نہیں ہوں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے اسمبلی میں خطاب کے بعد ڈی جی انٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سرعام قتل کرنے والے نے کبھی کہا میں مجرم ہوں، معاملہ عدالت میں ہے رانا ثنااللہ وہاں ثبوت دیں۔
ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ اور شہر یار آفریدی دونوں نے حلف لے رکھا ہے، دونوں لاٹری نکال لیں، اس میں سے نکل آئے گا کون گناہ گار ہے۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ خلف دینے کیلئے تیار ہیں، رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس درست بنا، ڈی جی میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ اگر معاملات خلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں
شہریار آفریدی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راناثنااللہ کواحساس ہوناچاہیےکہ عدالت کافیصلہ عدالت میں ہوگا،خواہش تھی کہ آج راناثنااللہ اسمبلی میں ہوتے،راناثنااللہ 7ماہ سےٹرائل سےکیوں بھاگ رہےہیں؟راناصاحب آپ نے7ماہ میں حیلےبہانےبنائے،ویڈیو کی بات کی گئی، رانامشہود ، ایان علی کے کیس میں بھی ویڈیوتھی،راناصاحب آپ کوٹرائل سے بھاگنے نہیں دیں گے.راناصاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتےہیں اس پرعمل بھی کریں.18جنوری کوراناثنااللہ کیس کاٹرائل شروع ہوگا.شہریارآفریدی کی تقریرکےدوران راناثنااللہ ایوان میں پہنچ گئے.
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اور شہر یار آفریدی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اےٹی سی میں126افرادکےخلاف ٹرائل ہورہاہے،اللہ کوحاضروناظرجان کرکہہ رہاہوں کبھی ہیروئن فروش سے تعلق نہیں رہا،ہیروئن برآمدگی تودورکی بات ہےاےاین ایف والوں نےمجھ سےیہ بھی نہیں کہاکہ کیس کیاہے،ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتو فریقین کواسےقبول کرناہوگا،تفتیشی افسرنےبھی مجھ سےنہیں کہاکہ ہیروئن کاکیس ڈال رہے ہیں ،کہا گیا کہ ایک گروہ افغانستان سےفیصل آبادہیروئن پہنچاتاہے،فیصل آبادسےہیروئن لاہورمنتقل ہوتاہےاوروہاں سے پوری دنیا کو سپلائی کیاجاتاہے،شہریارآفریدی کہیں کہ اگروہ غلط کہہ رہےہیں تواللہ کاغضب ان پرنازل ہو،شہریارآفریدی سچےہیں توقسم کھائیں.عدالت سےپتہ چلاکہ مجھ پرالزام کیاہے،شہریارآفریدی قسم کھائیں تواللہ تعالیٰ میرےاوران کےدرمیان انصاف کردےگا،