حکومتی کمیٹی کی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

0
74

حکومتی کمیٹی کی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے اعلی عہدیداروں اورپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں میں آج اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار،وزیر دفاع پرویز خٹک،تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین،وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد،پاکستان مسلم لیگ(ق) رہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اوردیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا موراور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہوجاتے ہیں۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔ عوام کوریلیف فراہم کرنے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔

جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔مستقبل میں ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اورہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ق لیگ نے کمیٹی کو تحریری معاہدے کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تسلیم کیا ہے کہ ق لیگ کیساتھ حکومت کا تحریری معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ق لیگ سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں اس سلسلہ میں حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی وفد میں خالد مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیا۔

حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آ رہےہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی. خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسد عمر نے دو روز قبل کراچی میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اب جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا گیا ہےکہ وہ اتحادی جماعتوں کو منائیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے

Leave a reply