تحریک انصاف کی حکومت کا کرپشن سیکنڈل آ گیا، سینئر سیاستدان نے کیا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران حکومت وقت کا بولتا ہوا کرپشن سکینڈل ہے، وفاقی وزرا سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر دست وگریبان ہیں، موجودہ حکومت کی بدانتظامی اور مہنگائی کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں،

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت سے تمام اتحادی ناراض اور پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں، عوام کو اسمبلیوں پر اعتماد نہیں رہا اس لئے عمران خان مستعفی ہوکرقوم کو راستہ دیں، پاکستان اس وقت بدترین سیاسی، معاشی، غذائی و انتظامی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے،

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے بہت بڑے بحرانوں میں گھر چکا ہے، کابینہ بھی بحران میں ہے اور یہ بڑھ رہا ہے، وزراء عوامی سطح پر ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر میاں محمد سومرو اور مشیر خاص وزیراعظم شہزاد اکبر سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی ودیگر نے اعتراف کیا ہے کہ پہلے گندم ایکسپورٹ کر کے کرپشن کی گئی اب امپورٹ کر کے کمیشن کھرا کیا جائیگا۔ اب گندم منگوانا کسانوں کے لئے ایک سازش ہے کیونکہ مارچ میں یہ گندم آئے گی تو اس وقت سندھ میں گندم کی فصل آچکی ہوتی ہے، ان کی گندم کون خریدے گا، گندم کی ایکسپورٹ اور پھر امپورٹ ایک بہت بڑی کرپشن کی داستان ہے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں فاروڈ بلاک بن رہے ہیں میں ذاتی طور پر فارورڈ بلاکس کا حامی نہیں ہوں بلکہ میری رائے کے مطابق اگر آپ پارٹی پالیسی سے متفق نہیں تو فارورڈ بلاک بنانے کے بجائے استعفی دے دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر بھی کارکنان نے علیحدہ گروپس بنا رہے ہیں۔ بیساکھیوں پر حکومت نہیں چلتی اور اب تو لگتا ہے بیساکھیاں بھی کھسکنے والی ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی علیحدگی کی طرف مائل ہیں۔ معاشی ٹیم چار بار تبدیل کی اور اب ایک اور تبدیلی آنے والی ہے۔

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا

Shares: