یکجہتی کشمیر کے لئے مہم،سب سے پہلے ہو کشمیر کلچرل شو،وزیر خارجہ نے کیا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق25 جنوری سے مہم چلا رہے ہیں،27جنوری کو اسلام آباد میں کلچرل شو ہوگا،3فروری کوکنونشن سنٹرمیں بھی کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد ہوگا،28جنوری کوملک بھر میں تصاویری نمائش ہوگی30جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینار ہوگا  ،31جنوری کو کشمیر کمیٹی کے سربراہ پریس کانفرنس کریں گے،5فروری کوبھی مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقادکریں گے،4فروری کو ایوان صدرمیں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد کریں گے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 5فروری کوانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی،انسانی زنجیر بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ پیغام پوری دنیا کو جائے گا,وزیراعظم 5فروری کو کشمیر کے حوالے سے عوامی جلسے سے بھی خطاب کرینگے،فیصلہ کیاگیا کہ صدراوروزیراعظم آزادکشمیرہیڈآف اسٹیٹ کوخطوط لکھیں,چاروں وزرائے اعلیٰ سےدرخواست ہے ریلیوں کی خود قیادت کریں,5فروری کووزیراعظم مظفرآبادمیں کشمیرریلی سے خطاب کریں گے

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرعالمی تنازع اورحل طلب مسئلہ ہے،بار بار کہا بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے جعلی آپریشن کا بھی خدشہ ہے.

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں،مقبوضہ وادی کے حالات سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں،سیکیورٹی کونسل کے15ممبرزہیں،مسئلہ کشمیرپربحث میں تمام ممبران نےحصہ لیا،امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں , وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی

Shares: