کابل:صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی سی آئی اے کا ہے ، اطلاعات کےمطابق اس امریکی طیارے کے مارگرائے جانے کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ نے افغان طالبان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران اور دیگر تمام ارکان مارے گئے ہیں۔ یہ طیارہ ضلع دہ یک کے علاقے سدو خیلو میں گر کر تباہ ہوا۔افغان طالبان کے حوالے سے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ اور امریکی حکام کی لاشیں کریش سائٹ پر پڑی ہوئی ہیں۔ تباہ ہونے والا یہ امریکی طیارہ انٹیلی جنس آپریشن پر تھا۔
#AFG. #BreakingNews. Taliban in a statement claims that they have shot down a #US air forces plane in #Ghazni province.
All on board crew members, including many #CIA high ranking officers were killed, #Taliban statement reads.— Ab Qadir Sediqi (@qadir_sediqi) January 27, 2020
دوسری جانب امریکا نے ابھی تک طیارہ حادثے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن اطلاعات ہیں کہ امریکی فوج کی جانب سے اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھر افغان حکومت نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرا۔ یہ ایک مسافر بردار طیارہ تھا جو ضلع دہ یک میں گرا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اس طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد وہ سیدھا زمین پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
A USAF E-11A '11-9358' which is an Airborne battlefield communications aircraft has crashed in Ghazni, Afghanistan #Afghanistan pic.twitter.com/RCdtehTtCb
— CNW (@ConflictsW) January 27, 2020
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ترجمان میجر بیتھ ریاورڈن نے طالبان کے دعوے پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تفتیش کار طیارہ کریش ہونے کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملٹری کا تھا۔
بعدازاں ایک اعلیٰ ملٹری افسر نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔یاد رہے کہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ طیارہ افغان ایئر لائن آریانا کا ہے لیکن کمپنی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارہ ان کا نہیں ہے۔