افریقہ کے ساتھ تجارت کو کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں؟ مشیر تجارت نے بتا دیا

0
43

افریقہ کے ساتھ تجارت کو کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں؟ مشیر تجارت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدرازق داود نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تجارتی تعلقات کے راستے کھولے جائیں۔ پاک افریقہ تجارت کانفرنس ہمیں معاشی مواقع فراہم کرے گی اور ہماری حکومت کی افریقہ کے ساتھ تجارت بڑھانے اور معاشی تعلقات کو بڑھانے میں سنگ میل ہو گی۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نیروبی میں پاک افریقہ تجارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ علاقائی تعلقات کا ترقی اور تجارت کوبڑھانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے لیے وسیع پوٹینشل موجودہے مگر اس کے لیے آ پس میں رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے کینیا میں تجارتی کانفرنس میں بتا دیں

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تجارت اور اور رابطے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ وقت اگیا ہے کہ باہمی تعلقات کو معاشی مضبوطی میں بدلا جائے۔اسی کی ایک کڑی کے طور پر وزارت تجارت نے لک افریقہ پالیسی جیسے انیشی ایٹوکی بنیاد رکھی ہے جو افریقہ کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ہمارا ویژ ن ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں افریقہ کے ساتھ تجارت کو دوگنا کیا جائے۔ہمیں تیار کردہ اشیا کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نالج شئیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ افریقہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ہم نے افریقہ میں اپنی ایمبیسز میں چھ نئے تجارتی ونگز کا قیام عمل میں لایا ہے جن الجیریا، مصر، ایتھوپیا، سینیگال، سوڈان، تیونس شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

Leave a reply