پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں،کار سوار 5 افراد دن دہاڑے قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ صفدرآباد میں سیٹھ والا کے 2 خاندانوں اشتیاق گروپ اور شفیع گروپ میں زمین کے تنازعہ پر شروع ہونے والی دشمنی درجنوں افراد کی جانیں لے چکی ہے. اشتیاق گروپ کے 5 افراد عدالت میں پیشی کے لیے فیصل آباد جارہے تھے کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ جس سے کار سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل اشتیاق گروپ نے شفیع گروپ کے باپ بیٹے کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے آج انہوں نے 5 افراد کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

Shares: