ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

0
220

ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماں اور بیوی نے مل کر ڈانٹا تو نوجوان نے خودکشی کر لی،واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا

آر جی آئی ایرپورٹ پولیس کے مطابق 22 سالہ جی مہیپال جو رکشہ چلاتا تھا اور کوتوال گوڑہ علاقہ کا رہائشی تھا ۔رکشہ چلانے کے بعد وہ کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ اتنی شراب پیتا تھا کہ اسے ہوش نہیں رہتا تھا، گھر والے اسے سمجھاتے رہتے تھے لیکن وہ باز نہیں آ رہا تھا.

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

پولیس کے مطابق جی مہپال نے گزشتہ روز شراب نوشی کی جس پر اس کی بیوی اور والدہ نے ملکر اسے ڈانٹا،نوجوان نے ماں اور بیوی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی،

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

ایک اور واقعہ میں ہاٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ درگیش جو پیشہ سے آٹو ڈرایئور تھا اس کی بیوی سونی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس کے میکے چلی گئی تھی اور اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کشی کر لی

ایک اور واقعہ میں ونستھلی پورم پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ اندرا پرسنا راؤ جو پیشہ سے سنار تھا اور منے گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ شراب کے نشہ کا عادی تھا ،گھریلو جھگڑوں کے باعث اس نے بھی خود کشی کر لی

Leave a reply