پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، چیف جسٹس نے اپیل کی خارج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اراضی انتقال کی فیس خرد برد کرنے والے پٹواری کی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے برطرف پٹواری کی اپیل خارج کردی
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف پٹواری شیخ مبارک کی اپیل پر سماعت کی.
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
سابق پٹواری کے وکیل نے کہا کہ برطرف پٹواری شیخ مبارک پر اراضی انتقال کی 75 ہزار روپے فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا الزام ہے، محکمے نے موقف سنے بغیر ملازمت سے برطرف کیا، محکمہ انٹی کرپشن نے انکوائری میں بے گناہ قرار دیا،ہائیکورٹ نے محکمانہ اپیل کیخلاف درخواست حقائق کے برعکس مسترد کی، 32 سالہ سروس کے دوران کسی قسم کرپشن کا الزام نہیں لگا، عدالت محکمے کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے،
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ








