مرد دوسری شادی کیوں کرتا ہے? خلیل الرحمن قمر کا جواب

0
101

معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر مرد کی دوسری شادی کرنے کا سارا الزام عورت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مرد سے نہیں بلکہ عورت سے پوچھیں وہ ایک ایسے مرد سے شادی کیوں کرتی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہو

نجی چینل میں انٹر ویو کے دوران میزبان نے خلیل الرحمن قمر سے مرد کی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا پوائنٹ ہے جس کے بارے میں ہر مرد اسلامی بن جاتا ہے کہ ہمارے مذہب میں چار شادیوں کی اجازت ہے بلکہ کچھ لوگ تو مذاق میں بھی اکثر کہتے رہتے ہیں اور یہ بہت عام بات ہے آپ کا اس بارے میں کیا کہیں گے

اس پر خلیل الرحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام پر بات تو نہیں کرتے وہ اخلاقی لیول پر تقریر کرتے ہیں بات کرتے ہیں تاہم مصنف نے پروگرام کی میزبان کو سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ میزبان سے سوال کریں گے اور وہ ان کے سوال کا غور سےسوچ کے جواب دیں

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو روکنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر


انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون ہوتے ہیں ایسی بات کرنے والے لیکن یہ تو محض اایک بحث ہے تاہم خلیل الرحمن نے کہا کہ فرض کریں ایک مرد دوسری شادی کر لیتا ہے مرد تیسری اور چوتھی شادی کر لیتا ہے تو کیا وہ مرد سے شادی تو نہیں کر لیتا ہے وہ عورت سے ہی شادی کرتا ہے نا تو کیوں مانتی ہیں عورتیں ایسے مرد سے شادی کرنے کے لئے جو کہ پہلےسے شادی شدہ ہو

اس پر پروگرام کی میزبان نے کہا کہ بے وفائی تو ہوتی ہے نا عورت سے لیکن خلیل الرحمن نے میزبان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ عورت کو نہیں پتہ کہ وہ ایک عورت کے ساتھ بے وفائی کرکے آ رہا ہے تو میرے ساتھ کیسے وفادار رہے گا

خلیل الرحمن نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا یعنی خواتین کا یہی تصور ہے تو آپ مجھے جواب دیں کہ عورت مرد کو انکار کر دیں تو وہ نہیں ایسا کریں گے

اس میں برابری کی بھی کوئی بات ہے ہی نہیں ان عورتوں سے پوچھیں جو شادی شدہ مرد سے شادی کرتی ہیں خلیل الرحمن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ سوال ان سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ان عورتوں سے پوچھیں جو ایسا کرتی ہیں آخر یہ ایک سوال بار بار مرد سے ہی کیوں پوچھا جاتا ہے

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان لڑکیوں کو ان عورتوں کو ڈھونڈیں ان سے وجہ پوچھیں کیا ان کی آنکھیں خراب ہیں لنگڑی ہیں یا کیا مسئلہ ہے اللہ کا خوف کریں مرد وں سے یہ سوال پوچھنا بند کریں

اس پر میزبان نے کہا کہ انہوں نے کچھ خواتین سے پوچھا جو دوسری یا تیسری بیویاں ہیں وہ اس چیز پر متفق ہیں کہ وہ دوسری بیوی ہیں ان پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں تو ڈرامہ نگار نے کہا کہ شرع پھر اجازت ہی اسی لئے دیتی ہے کیونکہ شرع کو بھی پتہ ہے پنجابی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اندر کیا ہے آپ کے

میرے پاس تم ہو کے اختتام پر سیاستدانوں کے دلچسپ ریمارکس


اس پر پروگرام کی میزبان نے کہا کہ عورت کو اس کا کریڈٹ دیں کہ وہ معاف کرنے میں زیادہ بہادر ہے اور بےوفائی بھی برداشت کرتی ہے اس پر ڈرامہ نگار نے کہا کہ اس پر بھی کریڈٹ دیا ہے انہوں نے بلکہ یہ بھی کہا کہ عورت کیوں معاف کر دیتی ہے اور وہ اس بات کو مانتے ہیں عورت معاف کر دیتی ہے

واضح رہے خلیل الرحمن قمر پاکستان کینتاریخ کے مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مصنف ہیں جہاں مذکورہ ڈرامے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے وہیں خلیل الرحمان قمر کو خواتین کے حوالے سے دئیے گئے متنازع بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے

Leave a reply