مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے کیا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

0
36

مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے کیا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کو دیکھ کر کیا جائے گا.

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیماری کا علاج ملک میں نہ ہونے کا جواز دیا تھا۔ ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر کسی کو بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکتا۔ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی تھی۔ حکومت کے پاس عدالت جانے کا آپشن موجود ہے.

واضح رہے کہ نواز شریف لندن مین ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، گزشتہ روز ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف نے کہا تھا کہ مریم نواز کا لندن میں والد کے پاس ہونا ضروری ہے لیکن اجازت نہیں دی جا رہی

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے تین متفرق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رائل برامپٹن اسپتال میں تفصیلی کارڈیک معائنہ کرایا گیا،نواز شریف کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے،نواز شریف کو خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے، دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں،

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں، مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، مریم نواز کے نہ موجود ہونے کے باعث معائنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا،نواز شریف کی صحت کےلیےکورونری انٹروینشن بے حد ضروری ہے،اس موقع پر مریم نواز کا نواز شریف کے ساتھ ہونا ضروری ہے،

واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

واز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

Leave a reply