پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بڑی کاروائی، کتنے بھارتی کئے گرفتار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے 23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا.

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کموڈور جواد احمد نے اس حوالہ سے میڈیا کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ رات گئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ سرکریک کے قریب بھارتی فشنگ بوٹس پاکستانی ساحل کے قریب ہیں،جس پر پی ایم ایس اے کے جہاز اور فاسٹ رسپانس بوٹس نے پاک بھارت سمندری سرحد میں گشت شروع کیا اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر تئیس بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کی یہ پہلی کارروائی ہے، کارروائی میں چار بھارتی کشتیوں کو پکڑا گیا ہے اور ان میں سوار ماہی گیروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، پکڑے گئے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے ہے جوکہ مچھلی پکڑتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ کارر وائی کے دوران پکڑے گئے بظاہر ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے کی پولیس کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کی ہر زوائیے سے تفتیش کی جائے گی۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے علاقے جیونی کے قریب پشو کان میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 241 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام حشیش برآمد  کرلی۔ منشیات ایک مشکوک سپیڈ بوٹ میں سوارمشتبہ اسمگلرزسے برآمد کی گئی جنہیں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گرفتارکیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 2410 ملین پاکستانی روپے ہے۔ برآمد کی گئی منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹس فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں.

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق انسداد منشیات کے مسلسل کامیاب آپریشنز اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بہترین منصوبہ بندی اور سمندری علاقوں کی مستقل نگرانی کا نتیجہ ہے۔ ساحلی اور دیگر سمندری علاقوں میں امن و امان کا قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا وسیع بحری بیڑہ ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی مستقبل میں بھی سمندری اور اس سے منسلک ساحلی علاقوں میں قومی اور بین الاقوامی مفادات کا تحفظ اور قانون کا مکمل نفاذ یقینی بناتی رہے گی۔

میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ نے کہاں کا دورہ کروایا؟ اہم خبر

Shares: