شراب کی فروخت سے آنیوالی رقم سے ملتی ہیں صدر مملکت سمیت سب کو تنخواہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے شراب فروشی اور اقلیتوں کو شراب کی فروخت کے پرمٹ جاری کرنے کے اقدام پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ تمام الہامی کتب میں شراب حرام ہے۔ ان کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے، 1979ء میں ضیاء الحق نے بلا مطالبہ مسیح برادری کو پرمٹ جاری کئے جو ہمارے مذہب کی بدنامی کا باعث ہے۔

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت سے حاصل ہونیوالا ریونیو ہمارے سالانہ بجٹ میں شامل ہوتا ہے جس سے تمام سرکاری ملازمین، ارکان پارلیمنٹ حتیٰ صدر مملکت سے لے کر نیچے تک تنخواہیں اسی بجٹ میں ملتی ہیں۔ اسی بجٹ میں شراب کی آمدن بھی شامل ہوتی ہے، اس طرح ہماری تنخواہیں فاسق ہو جاتی ہیں۔

رکن اسمبلی نے قرار داد میں کہا ہے کہ ایوان متفقہ قرارداد منظور کرے اور شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور تمام جاری شدہ پرمٹس بھی منسوخ کئے جائیں، جن جن ہوٹلوں میں شراب فروخت ہوتی ہے ان کے تمام بارز فوری سیل کئے جائیں.

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں موجود مندروں کے 250 میٹر کے اندر اندر شراب اور گوشت کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے. بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے اس سے قبل ورنداون، ایودھیا، چترکوٹ، دیوبند، دیوا شریف، مشرخ میں شراب اور گوشت کی پابند ی کا اعلان کیا تھا ،اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ 250 میٹر کے اندر شراب اور گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے.

رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

واضح رہے کہ وارانسی مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے، یہاں تقریبا 2000 سے زیادہ مندر ہیں. وارانسی کو ہندو تہذیب میں آخری رسومات کے لیے سب سے بہتر مقام تصور کیا جاتا ہے

خاتون ٹیچر نے شراب پی کر ایسا "کام” کیا کہ طلبا بھی حیران رہ گئے

Shares: