پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج
پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج
باغی ٹی وی : ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا، اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے بھی سفارتی محاذ پر 12 ممالک کو اپنے حق میں ووٹ کے لیے تیار کر لیا۔
پاکستان کا گرے لسٹ سے چھٹکارا، فیصلے کی گھڑی سر پر، پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس، پاکستان بھی 12 ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
پیرس میں 37 ممالک پر مشتمل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہداف پر عمل درآمد سے آگاہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ملکوں کی حمایت ملنے کی امید ہے، چین، ترکی اور ملائشیا پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں ڈال کر 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا تاہم بعد میں مدت مزید 3 ماہ بڑھا دی گئی۔
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،
پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔
وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،