ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے قائد محمد ایوب مغل نورانی نے کہا سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے آپ کو سسر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ساتھ اسلام کا پہلا خلیفہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے حضرت ابو بکر صدیق نے اسلام کے لیے بہت محنت کی اور آپ کی اسی محنت سے دین اسلام پوری دنیا میں پھیلا سیرت صدیق اکبر اپنا کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ریاست مدینہ کے حکمران خلافت صدیق اکبر کا نفاظ نافظ کریں جو کہ نظام مصطفئ ص ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی ضلع ملتان کے نائب صدر مولانا ابو تہامی قادری. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی سے ملتان اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوۓ کیا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

ملتان جمیعت علمائے پاکستان کی کارنر میٹنگ سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے قائد محمد ایوب مغل نورانی
Shares: