عالمی ادراہ صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کا کہہ دیا
باغی ٹی وی :عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایران اور لبنان میں نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد، اس کے مزید عالمی پھیلاو کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا کہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل تیدروس ادہانوم گیبریسَس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے باہرمتاثرین کی تعداد اب تک نسبتاً کم ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو ایسے متاثرین کے بارے میں تشویش ہے جن کے وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ مثلاً چین کا سفر یا کسی متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنا غیر واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ مواقع کے مکمل خاتمے سے قبل سرمائے کی فراہمی اور دیگر کوششوں میں تیزی لائیں۔ تیدروس نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر قیادت، بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کا دورہ کرے گی.
کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
واضحرہےکہ کرونا وائرس کے خطرات نے پاکستان حکومت کو بھی الرٹ کردیا. پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔
بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔






