پاکستان میں کرونا وائرس کا خدشہ ، ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر پابندی عائد
باغی ٹی وی :پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر آج رات سے تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔
وزارت قومی صحت کے مطابق کرونا وائر س سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں، روزانہ حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، ایوی ایشن ڈویژن میں قائم کنٹرول روم بھی 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا۔
دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے بھی پیشگی اقدامات اپناتے ہوئے عمرہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ فیصلے کے بعد پاکستان سے عمرہ زائرین کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر لائنز کو عمرہ زائرین کی فلائیٹس ری شیڈول کرنےسے پہلے ایوی ایشن ڈویژن سے پیشگی اجازت لینا ہوگی،
کورونا وائرس 27 فروری کی سہ پہر 3 بجے تک تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں پھیل چکا تھا اور تمام ممالک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 170 ہوچکی تھی۔دنیا کے 50 ممالک میں سے تقریبا 15 ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی تھی اور ان ممالک میں افغانستان، جارجیا، اسٹونیا، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، برازیل، مصر، یونان اور کمبوڈیا سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔
پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف دو دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور اسی طرح کچھ ممالک میں تین، کچھ میں 5 اور بض میں ایک درجن کے قریب مریضوں کی تصدیق ہوئی۔چین، جنوبی کوریا، اٹلی، جاپان، ایران، سنگاپور، ہانگ کانگ، امریکا، تھائی لینڈ اور بحرین وہ ممالک ہیں جہاں 27 فروری کی سہ پہر تک سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
چین میں سب سے زیادہ 78 ہزار 487 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ باقی تقریبا ساڑھے 4 ہزار مریضوں کی دنیا کے دیگر 49 ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہوئی