پی ایس ایل کا آفیشل فائیو کا ترانہ پیش کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ وہ علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ویڈیو بناکر بھیجیں گے

باغی ٹی وی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں

جس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا اور جکلد ہی گانے کی دو تیزر سامنے آ گئے تھے

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شائقین سے کہا کہ گانا میں بناؤں گا اور ڈانس کی ویڈیو آپ بناکر بھیجیں بس پھرلوگوں نے علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ڈانس ویڈیو بنابناکر اپ لوڈ کرنی شروع کردیں یہاں تک کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف علی ظفر اور ان کا پی ایس ایل کا گانا چھایا ہوا ہے

اور اب علی عظمت نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کے لیے ڈانس اسٹیپس پرفارم کرکے ویڈیو بھیجیں گے

علی عظمت نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں دیے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے لیے گائے اپنے ترانے اور علی ظفر کے گانے کے حوالے سے بات کی جس کی ویڈیو علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی


ویڈیو میں علی عظمت نے کہا لوگ پی ایس ایل کے لیے اتنے پرجوش ہیں کہ ہر کوئی اپنا گانا بنانا چاہتا ہے اور علی ظفر کیوں نہ بنائے گانا میں اس کے بالکل حق میں ہوں کہ علی ظفر بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنائے

انہوں نے کہا اس نے چند روز قبل لوگوں سے ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجنے کے لیے بھی کہا تھا تو میں بھی اس کے گانے کے لیے اپنی ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجوں گا تاکہ وہ اپنی ویڈیو میں میرا ڈانس بھی ڈالے اور انشااللہ اس کا گانا بھی ہٹ ہوگا

علی عظمت نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹوٹل چار پانچ تو آرٹسٹ ہیں انہیں بھی اگر لڑادیں گے تو یہ اچھی بات نہیں

علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں علی عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات ! بھائی ویڈیو کا انتظار کر رہا ہے سر ،اتوار کو ترانہ ریلیز کرنے کی کوشش ہے آپکا شوٹ رہ گیا ہے

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پیار ،مثبت پیغام پھیلانے اور نفرت جیسے وائرس سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے

علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے ترانے پر علی عظمت کا بیان سامنے آ گیا

Shares: