کرونا وائرس، بھارتی نیوی کی بڑی مشقیں منسوخ،امریکا سمیت کتنے ممالک نے کرنی تھی شرکت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو چکی ہے، وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارتی نیوی نے مشقیں منسوخ کر دیں

بھارتی نیوی نے تقریباً 40 ممالک کی بحریہ کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی مشق ملن ملتوی کر دی ہے۔ ملن مشق 19 سے 28 مارچ تک وشاكھاپٹنم میں منعقد کی جانی تھی اور اس میں امریکہ اور روس سمیت 41 ممالک کی نیوی نے شرکت کرنی تھی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب ملن مشق میں 41 ممالک حصہ لے رہے تھے ۔ بھارتی نیوی کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر کیا گیا ہے.

دوسری جانب بھارت میں سوائن فلو سے 80 سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 30 کی ہلاکت ہو چکی ہے، گزشتہ دنوں میرٹھ میں پی اے سی بٹالین کے ہی 17 جوانوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی تھی جن کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

چین سے آنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا کے 76 ممالک میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کے 5 کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، خطرناک وائرس سے امریکا میں 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں

چین میں بھی کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے،چین میں مزید 31 افراد جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، اٹلی میں اب تک 52 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ،کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90,932 ہو گئی جب کہ3119 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، چین کے اندرچوبیس گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے

Shares: