کرونا وائرس،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

0
35

کرونا وائرس،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مجھے بڑی امید ہے کہ تمام سیکٹرز وفاقی اور صوبائی سطح پر ملکر کام کر رہے ہیں اس کا اچھا نتیجہ ملے گا، اس وقت ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سکول بند کر دیئے جائیں، صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں وہ خود فیصلے کرتی ہیں، پنجاب میں چھٹیوں کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی ،وفاق کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا،اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں ابھی تک سکول بند نہیں کئے گئے،5 مریضوں کا علاج جاری ہے وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے نیشنل پروگرام لا رہے ہیں ہم نے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی ہے، ڈینگی کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے،عوام کے لئے پیغام ہے کہ بلا ضرورت پریشان نہ ہوں اور ماسکوں کے پیچھے نہ بھاگیں، اگر آپ خود ایسے شخص ہیں جو ایران یا چین سے واپس آئے ہیں تو اپنے آپ پر نظر رکھیں ،اس دوران بخار، کھانسی ہو تو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، ہر نزلے زکام کو کرونا وائرس نہیں سمجھنا چاہئے، اس پر پریشان ہونا شروع ہو گئے تو افرا تفری پھیل جائے گی، اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ 620 طلبا ووہان میں ہیں، اور 1094 صوبے میں ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی حکومت کے ساتھ ملکر جو کیا جا سکتا تھا کر رہے ہیں، ہماری ایمبیسی فعال ہے، ہم چین کے قوانین کا احترام کرتے ہیں، ہبئی صوبہ سے باہر کسی پر آنے جانے میں کوئی پابندی نہیں،

کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply