نیب طلبی نوٹس، رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت میں ہوا "ابھینندن” کا تذکرہ

0
36
rana sana

نیب طلبی نوٹس، رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت میں ہوا "ابھینندن” کا تذکرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کے خلاف رانا ثناء اللہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

لاہورہائیکورٹ کے2رکنی بینچ نےرانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا دو مختلف ادارے کسی چیز پر انوسٹی گیشن کر سکتے ہیں،یہ ابتدائی اسٹیج ہے ابھی تو انوسٹی گیشن ہے جو ابتدائی مراحل میں ہے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی

دوران سماعت رانا ثناء اللہ نے عدالت میں کہا کہ نیب والے چائے پربلاتے ہیں اورگرفتارکرلیتے ہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ چائے پر تو ابھی نندن کوبھی بلایا تھا، عدالت کےریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

عدالت نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتاری کا خدشہ ہے تو ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں،

مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائرکی تھی ،درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا.عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے،

رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

 

Leave a reply