وزیراعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز میں کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا قریبی عزیز بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گیا

شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں پر غور کیا گیا .وزیراعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز سید مہدی شاہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. سید مہدی شاہ چند روز قبل شام سے واپس آئے تھے

سندھ میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔ محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ کو طویل مدت کیلئے سکول بند رکھنے کی تجویز بھی دے دی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، محکمہ صحت سندھ کراچی ائیرپورٹ پر اپنا ہیلتھ ڈیسک قائم کر کے سکریننگ کرے گا، تمام ہسپتال کورونا سے متعلق معلومات کیلئے فرنٹ لائن ڈیسک قائم کریں گے۔ بڑے عوامی اجتماعات سے بچنے کے لئے آج ایک ایڈوائزری جاری کی جائے گی

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے

Shares: