گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریبات کے انعقاد کے لئے گورنر ہاؤس کھول دیا، گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں 10 لاکھ روپے کے عوض تقریب منعقد کی جا سکے گی جبکہ 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد دربار ہال کو بھی کسی تقریب کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

2۔ پنجاب کے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ انہوں نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اندارج پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

3۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار نے پانی کے چھوٹے ذخائر کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کر دئیے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چھوٹے آبی ذخائر ہزاروں ایکڑ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے میں کلیدی معاون ہوں گے۔

4۔ پنجاب کابینہ نے کرونا وائرس کا عدم پھیلاؤ یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی۔ پاکستان میں اب تک کرونا سے متاثر 20 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 4 گلگت بلتستان کے رہائشی ہیں۔

5۔ اقلیتوں کی بہبود کے حوالے سے معاملات نمٹانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

6۔ عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں نمائندہ (مشن چیف) ڈاکٹر پالیتھا گوناراتھنا ماہی پالا کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین۔

7۔ لاہور انتظامیہ نے زرعی قوانین اور معیارات کے خلاف گندے (سیوریج زدہ) پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں اور پودے تلف کر دئیے۔

8۔ راولپنڈی میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور محفوظ شدہ مارگلہ ہلز کو نقصان پہنچانے والے تقریبآ 70 سٹون کرشنگ پلانٹس سیل کر دئیے۔

9۔ پنجاب میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں میں 4.930 ارب مالیت کی 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔

10۔ نورپور تحصیل میں جراثیم کش ادوایات کے چھڑکاؤ کے ذریعے ٹڈی دل کے تقریبآ 90 فیصد حملوں پر قابو پا لیا گیا۔

Shares: