23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

باغی ٹی وی : پاکستان میں بڑھتے ہوئی بیماری مہلک بیماری کے کیسز کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔

ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئےاجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کیا جائے گا۔

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا۔

ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ کےمطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاء کی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے۔باضابطہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

Shares: