ترکی میں کرونا کے 5، قطر میں 58 نئے کیسز سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز سامنے آ گئے،
کورونا وائرس افریقہ کے 18 ممالک تک پھیل گیا،کینیا ،ایتھوپیا ، سوڈان اور گیانا میں بھی کوروناوائرس کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں، تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز رجسٹرڈ ہیں جس سے تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے،
سوئزرلینڈ میں مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 11 ہوگئی، جنوبی کوریا میں 71، نیدرلینڈز 10، عراق میں وائرس سے9، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا میں 4، 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 18 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 79 ہوگئی جبکہ 3661 افراد متاثر ہوئے ہیں، جرمنی میں وائرس کے باعث آٹھ افراد لقمہ اجل بنے اور اور تین ہزار چھ سو پچھتر افراد مریض ہیں
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ترکی میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 5 ہوگئی، ترکی کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق کر دی جس کے بعد احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ترکی میں 16 مارچ سے تمام اسکول ایک ہفتہ کے لیے جبکہ یونیورسٹیاں 3 ہفتہ کے لیے بند رہیں گی-ترکی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات جاری ہیں،تھرمل کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ بخار میں مبتلا افراد کا دور سے ہی پتہ چلایا جا رہا ہے۔








