باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی

بلوچستان ہائی کورٹ میں قیدیوں کو کیسزمیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا،ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں موکلین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی. ایڈوائیزری میں کہا گیا کہ وکلا اپنے موکلین کے کیسزکی پیروی خود کریں گے،نئےکیسز کی وصولی ہائی کورٹ اور سول کورٹس کے گیٹ پر کی جائے گی ،عدالتوں کے ملازمین کیلیے دفتر اور عدالت میں جانے سے قبل ہاتھ دھونا لازمی قراردے دیا گیا

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا گیا،رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئندہ احکامات تک ملازمین بائیو میٹرک حاضری نہ لگائیں ،سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ملازمین ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں.

قبل ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید سے ملاقات کی جس میں وزیر قانون نے چیف جسٹس کوکورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے قیدیوں کوعدالتوں میں نہ لانے کے حکومتی فیصلے پرچیف جسٹس کواعتماد میں لیا،راجہ بشارت نے قیدیوں سے ملاقات پرپابندی کے فیصلے کی تفصیلات سے بھی چیف جسٹس کوآگاہ کیا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بروقت اورموثر اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہر حال میں یقینی بنائیں گے

پاکستان میں کورونا وائرس سےمتعلق وزارت صحت وریگولیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے،

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے

Shares: