کرونا وائرس،نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ظفر مرزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک پر تمام وزراء اعلیٰ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے مشیر معید یوسف، اور دیگر حکام شرکت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور سرجن جنرل نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا .صوبوں نے نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد درآمد کر دیا ہے، تمام تعلیمی ادارے، مدارس، یونیورسٹی بشمول سٹاف بند کر دیا گیا ہے جبکہ سکھوں کے مذہبی عبادت گاہ کرتار پور میں صرف بھارت سے آئے مسافروں کو سکریننگ کے بعد آنے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی اور اقدامات کو یقینی بنانا ہیں، یہ قومی چیلنج ہے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام کو تحفظ دینے کے لیے ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وفاق صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ گلگت بلتستان میں بھی قومی ادارہ صحت کے تعاون سے تشخیص کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے علیحدہ روم مختص کردیئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین سے کرونا کی 12 ہزار کٹس منگوائی ہیں جس کے بعد ہمارے پاس موجود کٹس کی تعداد ایک لاکھ ہوجائے گی، کٹس سے متعلق ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ واک اِن ٹیسٹ نہیں ہے، پاکستان میں آدھی آبادی کو زکام لگا ہوتا ہے ، وہ سارے آجائیں گے کہ ہمارا ٹیسٹ کریں، کرونا کے ٹیسٹ کیلئے ریفرنس کی ضرورت پڑتی ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی ڈاکٹر کسی مریض کی ٹریول ہسٹری دیکھتے ہوئے ٹیسٹ کی سفارش کرے ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب علاقوں میں جائیں اور حفاظتی اقدامات کریں. پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں، شہر کے مختلف پارکوں میں شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کے لئے پانی کا انتظام کر دیا گیا ہے.

کراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

سندھ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،کوروناوائرس سے متاثرہ مریض سعودی عرب سے آیا تھا ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،کوروناوائرس سے متاثرہ 2افراد صحتیاب ہوچکے ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل آج اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آیا تھا،امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کر رہی ہے اس ضمن میں سندھ میں 120 بستروں کا ہسپتال مختص کر دیا گیا ہے،محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں یا دفاتر میں رہیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پرہجوم مقامات پر ہر شخص کو دوسرے شخص سے ایک میٹر فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج کورونا کی مریضہ صحتیاب ہوگئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ48سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کا ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کیا گیا، مریضہ کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ کورونا سے صحتیاب48سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے، خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا، کورونا وائرس کے اثرات سے صحتیاب مریضہ کو مزید3دن زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کرونا وائرس ،خود معاملات دیکھ رہا ہوں، جلد یہ کام کروں گا، وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

Shares: