کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

0
45

کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی .عالمی برادری غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں ،

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 162 ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں جس سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

قبل ازیں چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کرونا سے نمٹنے کے لئے ایران کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Leave a reply