کرونا وائرس، ایک اور ملک نے کیا اسلام آباد میں ویزہ سیکشن بند

0
43

کرونا وائرس، ایک اور ملک نے کیا اسلام آباد میں ویزہ سیکشن بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے پاکستان میں ویزہ سیکشن بند کر دیا ہے

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے اپنے ویزہ سیکشن میں کام کرنے والے ملازمین کو کہا ہے کہ وہ تا حکم ثانی دفتر نہ آئیں، امریکی سفارتخانے نے 17 مارچ 2020 سے کام بند کرنے کا اعلان کیا تھا، آج سے ویزہ سیکشن بند کر دیا گیا ہے

قبل ازیں عالمی بینک،اقوام متحدہ نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں قائم اپنے دفتر کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر آنے کی زحمت نہ کریں اور گھروں سے کام کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز سامنے آئے سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ یا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار139ہوگئی

کوروناوائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82ہزار198ہوگئی،کورونا سے دنیا بھر میں 78 ہزار 340 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد186ہوگئی

چین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3ہزار213ہوگئی،چین میں کوروناوائرس سے68ہزار819افراد صحت یاب ہوئے،جرمنی میں کوروناوائرس سے15ہلاکتیں،5ہزار813متاثر ہیں،امریکہ میں کوروناوائرس سے 85 ہلاکتیں، 4ہزار 552متاثرہیں،ایران میں کوروناوائرس سے 853ہلاکتیں،14ہزار991متاثرہیں،

Leave a reply