کرونا وائرس، عدالت نے کتنے قیدیوں کو رہا کرنیکا فیصلہ کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا اقدام،10سال سے کم سزا کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پررہائی پرغور شروع کر دیا گیا
1362قیدیوں کی ضمانت پررہائی کےلیے اسلام آباد انتظامیہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،1362قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کل اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوگی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ،سیکریٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کراچی سینٹرل جیل میں موجود چار ہزار قیدیوں کی پہلی بار اسکریننگ کی گئی، جیل میں قیدیوں کا جدید مشینری سے چیک اپ کیا گیا، قیدیوں میں دوبارہ ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے گئے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر سینٹرل جیل کے بعد بچہ جیل میں بھی فوری اقدامات کیے گئے، جیلر جوینائیل جیل گل محمد شیخ کا کہنا تھا کہ جیل میں قید بچوں میں اے کوالٹی ماسک تقسیم کیے گئے، بچہ جیل کے تمام ملازمین کو بھی ماسک تقسیم کیے گئے، جیل میں وافر مقدار میں جراثیم کش صابن بھی موجود ہیں،
ڈاکٹروں کی جانب سے جیل ملازمین اور قیدیوں کو مکمل بریفنگ دی گئی اور کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں.
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،








