پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے؟

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے سہولیات کا سلسلہ جاری ہے،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسلم خان کے مطابق مریضوں کو صبح کا ناشتہ دودھ انڈا سلائس منرل واٹر بلا تعطل فراہم کیا جارہا ہے ،دوپہر کے کھانے میں چپاتی چاول سالن اور سویٹ ڈش شامل ہیں ،پھل فروٹ بسکٹ چپس وغیرہ حسب ضرورت فراہم کی جارہی ہے ہیں،مریضوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا فوڈ سیفٹی کو مدنظر ریکتھے ہوئے فراہم کیا جارہا ہے

میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے 14 مریض داخل ہیں،جبکہ 26 مریض جو ہسپتال میں داخل تھے اور انکا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

پاکستان مین اسوقت 4046 کرونا کے مشتبہ مریض ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 534 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 105، سندھ میں 259، کے پی میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت میں 30 ، اسلام آباد میں 10، کشمیر میں ایک کیس ہے.

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

پاکستان میں کرونا کے 3 مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دو پشاور مین ہوئی ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہمارے داخلی پوائنٹ پر 1991 نئے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں

Leave a reply