ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسک استعمال کرنے والے شہری ہوشیار ہو جائیں،چین سے استعمال شدہ ماسک پاکستان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے
باغی ٹی وی کی ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے ، جس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں شہریوں نے ماسک استعمال کر کے پھینکے جنہیں کچرا چننے والوں نے جمع کیا اور انہیں دھو کر استری کرنے کے بعد دوبارہ پیکنگ کی اور انہیں افغانستان سمگل کر دیا
استعمال شدہ ماسک چین سے افغانستان سمگل ہوئے اور پھر افغانستان سے پاکستان پہنچ گئے، اس حوالہ سے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے. ماسک پہننے والے لوگ اس حوالہ سے احتیاط کریں اور ماسک کو دیکھ کر خریدیں
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہری ماسک خریدتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر شہروں میں ماسک کی قلت ہو گئی ہے یا مہنگے مل رہے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو شہری کرونا سے متاثر نہیں ان کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں تا ہم شہریوں نے کرونا کے خؤف سے از خود ماسک پہننا شروع کر دیئے ہیں.
گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 2 کروڑ سے زائد کے ماسک برآمد کر لئے گئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں کاروائی کی، ایک گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بنتی ہے قبضے میں لے لیا
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
گھر میں موجود چار چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، چینی باشندوں نے یہ ماسک کس مقصد کے لئے رکھے تھے اس بارے مین ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تا ہم گرفتار چینی باشندوں کو قانونی کاروائی کے لئے گھر سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی.