لاہور:صحافت میں خدمت خلق کا نیاانداز،لوگوں کی خبرگیری بھی ،مخلوق خدا کی خدمت بھی ، ایمرا کے رنگ ، ایمرا کے سنگ،اطلاعات کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے الرحمان ڈویلپرز اینڈ الرحمان گارڈن نے سی سی پی او آفس، ڈی جی پی آر آفس، لاہور پریس کلب اور میو ہسپتال لاہور میں ڈی انفیکشن گیٹس لگائے ہیں
ادھرذرائع کے مطابق ایمرا باڈی نے ایس اے گارڈنز، الکبیر ٹاون، بسمہ اللہ گارڈن ،اومیگا ہاوسنگ سکیم، اور الجیل گارڈن کے تعاون سے پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، اور ڈی جی پی آر کے ملازمین میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک تقسیم کئے گئے ہیں اس موقع پر سی سی پی او آفس میں سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے میو ہسپتال لاہور میں چار ڈی انفیکشن گیٹس سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان اور ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر طاہر خلیل کی موجودگی میں لگائے گئے ہیں
ایمراذرائع کے مطابق ڈی جی پی آر آفس میں ڈائریکٹر جنرل اسلم ڈوگر، اور لاہور پریس کلب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم، سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر، صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی موجودگی میں ڈی انفیکشن گیٹ لگایا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ، سئنیر صحافی بیورو چیف ایکسپریس نیوز الیاس چودھری، سئنیر صحافی امداد قریشی، کاشف ملک،سید آصف الیاس، ملک قاسم ، میاں عامر نے تمام ایونٹس میں شرکت کی







