پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث شوبز اور معروف شخصیات سمیت دیگر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں

باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث شوبز اور معروف شخصیات سمیت دیگر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں ایسے میں فنکار قرنطینہ میں رہتے ہوئے مختلف سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر محفوظ کر رہے ہیں ایسے میں حال ہی میں پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے بھی انسٹاگرام پر لائیو سیشن منعقد کیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا
https://www.instagram.com/p/B_AaCKClKxA/?igshid=44wha38k08l7
علی سیٹھی نے لاک ڈاؤن میں مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ میں پرفارم کیا اور بعدازاں ایک لائیو سیشن کی میزبانی بھی کی جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور گلوکارہ فریدہ خانم اور بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کو شامل کیا اس سیشن کے دوران بھارتی ہدایت کار ویشال بھردواج بھی جلوہ گر ہوئے

علی سیٹھی کے اس سیشن کے بعد راحت فتح علی خان اور چند بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی آن لائن کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کرنے سے روک دیا

بھارتی فلم ملازمین کے نوٹیفیکیشن کے بعد اب علی سیٹھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس حوا لے سے گلوکار ایک مرتبہ پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو آئے اور مداحوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات کی

علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے کہ کسی بھارتی تنظیم نے اپنے ایک سرکرلر جاری کیا ہے جس میں انہوں اپنے فنکاروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا تک پر کام نہ کریں

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مجھےٹیگ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا گالیاں دی جا رہی ہیں کیوں کہ میں نے اس سب کی شروعات کی ہماری وہاں قدر نہیں ہر رہی آپ نے کیوں ایسا کیا جبکہ ہم ایسا نہیں سوچتے

علی سیٹھی کے مطابق یہ سیشن اچانک ہوا تھا ہم نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی کہ ہم کسی تحریک کے ذریعے انسٹا پر یہ کام کریں گے

انہوں نے کہا کہ موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں پوری دنیا میں ایسا ہے ہم پوری دنیا کی موسیقی سنتے ہیں لوگ ہمارے میوزک کو بھی سن کر پسند کرتے ہیں

علی سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں میرا نہیں خیال کہ ہم اس چیز کو روک سکتے ہیں

واضح رہے کہ بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں سمیت تمام تکنیکی کام کرنے والے عملے کو ہدایت کی تھی کہ لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کوئی سرگرمی نہ کریں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام کر نے پر پابندی عائد

ریکھا بھردواج کا پاکستانی مداحوں کے لئے لائیو پرفارم کرنے کا اعلان

Shares: