بھارتی فوج کے بعد نیوی میں بھی کرونا پھیل گیا

0
66

بھارتی فوج کے بعد نیوی میں بھی کرونا پھیل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کوورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ،

زیادہ تر اہلکاروں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تا ہم جب ان کے ٹیسٹ کروائے گئے توان میں کرونا مثبت آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق تمام اہلکاروں کو ایک ہی بلاک میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ، بھارتی بحریہ کا جہاز ممبئی کے ساحل پر تھا جس میں اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی.

بھارتی بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایران سے آنے والے افراد کو ایک قرنطینہ کیمپ میں رکھا تھا جو نیوی کا تھا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید وہیں سے بحریہ کے اہلکاروں میں کرونا پھیلا، اب بھارتی نیوی کے دیگر اہلکاروں کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

بھارتی بحریہ نے اپنے تمام اسپتالوں میں بخار کیلئے علیحدہ کلینک قائم کر دئے ہیں بھارتی نیوی کے وہ جہاز جو کرونا سے متاثرہ ممالک سے واپس آئے ہیں ان کے تمام عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے جبکہ انکو قرنطینہ مراکز میں بھی رکھا جائے گا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس کے بعد بھارتی فوج میں خوف کی فضا قائم ہے,

دہلی میں بھارتی فوج کے ایک ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس اہلکار سے جتنے افراد کی ملاقات یا رابطہ ہوا تھا سب کو قرنطائن کر دیا گیا ہے،جس ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی وہ لیفٹیننٹ کرنل ہے،اس نے بیرون ملک کا سفر بھی نہیں کیا،کرونا کی تشخیص کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اس سے قبل 29 مارچ کو کولکتہ میں ایک فوجی ڈاکٹر جو کرنل رینک کا ہے اور ایک جے سی او میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، لداخ میں تعینات کچھ اہلکاروں میں بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، بھارتی فوج نے اپنے اہلکاروں کو کرونا سے بچاؤ‌کے لئے ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں.

بھارتی فوج کے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر فوج میں کھلبلی مچ گئی، کرنل کی پوری یونٹ کے ٹسیٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر پوری یونٹ کے ٹیسٹ ہوں گے، اس کے علاوہ کرنل کی کن کن افراد سے ملاقات ہوئی تھی اس پر بھی کام جاری ہے سب کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

Leave a reply