کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر طبی عملے کی ہڑتال جاری

0
65

کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر طبی عملے کی ہڑتال جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال جاری ہے اور آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے

پنجاب میں حکومت کی جانب سے طبی عملے کو کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس نہ ملنے کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے 3 روز قبل بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، آج تیسرے روز ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال جاری ہے، گزشتہ روز پولیس کی جانب سے طبی عملے پر لاہور میں تشدد بھی کیا گیا تھا

چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب خضر حیات کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ پنجاب بھر میں تمام سروسز جاری رہیں گی کام بند نہیں ہوگا

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو حفاظتی سامان نہیں دے رہی،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو دیا جانے والا سامان ناکافی ہے، اسپتالوں میں ہر قسم کا کام جاری رہے گا،ہم کچھ لوگ یہاں سیکریٹریٹ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے رکھیں گے،ڈاکٹرزاور نرسز میں کورونا کا گراف دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہے,کورونا کا شکارڈاکٹرزکو قیدیوں کی طرح آئسولیشن وارڈ میں رکھا جاتا ہے،اگر حفاظتی سامان ہمارے پاس ہوتا تو آج ہم کورونا سے متاثر نہ ہوتے،

پاکستان میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے نہ صرف عام آدمی بلکہ کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں کورونا کی تشخیص ہوئی،پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 2 ڈاکٹر کورونا وائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

Leave a reply