60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ قرار دینے والی لیبارٹری کے خلاف محکمہ صحت کا ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سنانے والی لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا

پنجاب کے شہر خانیوال کی ایک لیبارٹری نے 60 سالہ مرد کے ٹیسٹ میں اسے حاملہ قرار دیا تھا جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لیا، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈی ڈی ایچ او خانیوال نے کارروائی کرکے ٹیسٹ زون لیب سیل کردی –

ڈپٹی کمشنر کو لیب پر ٹیسٹس کے نتائج میں تضاد کی شکایات موصول ہوئی تھیں. لیبارٹری کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور اسے محکمہ صحت کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ پاکستان کی ایک لیبارٹری کا کمال سامنے آیا ہے ، ساٹھ سالہ شخص کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں "حمل ” قرار دے دیا

پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک لیبارٹری جو ڈی ایچ کیو خانیوال کے سامنے ہے اسکی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ساٹھ سالہ اللہ دتہ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اسے حمل ٹھیر چکا ہے ،لیبارٹری نے پیشاب کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں یہ چیز لکھی.

لیبارٹری کی رپورٹ سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے، کہ ساٹھ سالہ وہ بھی مرد میں حمل کیسے ٹھہر گیا؟ شہریوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیبارٹریز ہیں ان پر کیسے اعتماد کریں جو ایک مرد کو بھی حمل ٹھہرنے کی رپورٹ دے رہی ہیں

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں‌کرونا کی وبا عروج پر ہے ایسی رپورٹ کے آنے سے عوام کا لیبارٹیز پر سے اعتماد اٹھ جانے کا امکان ہے

Shares: