پولیس کی کاروائی،تھرمل گن چوری میں ملوث محکمہ صحت کے ملازمین گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے اہم کاروائی کی ہے

کینٹ ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سے تھرمل گن چوری میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لیا، ملزمان محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ہیں ، ملزمان نے سٹور سے کرونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے

ملزمان نے اس سے قبل بھی سٹور سے گلوز، N-95 ماسک اور تھرمامیٹر چوری کئے تھے، کارروائی میں 10 لاکھ روپے مالیت کے تھرمل گن برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی

پولیس کے مطابق ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ پشاور صدر کے مختلف بازاروں میں پابندی کے باوجود بلا ضرورت گھومنے اور دکانیں کھولنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہین اور لاک ڈاؤن کی پابندی کریں.

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

پشاور پولیس نے کرونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم کیا ہے جس میں شہر کے متاثرہ جگہوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، شہر میں اب تک 44 علاقوں کو قرنطینہ قرار دے کر سیل کیا گیا ہے، کنٹرول روم میں خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

Shares: