لاہور باغبانپورہ پولیس کی بڑی کامیابی

باغی ٹی وی :لاہور انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ کی کارروائی، ڈکیتی اور سینیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شہباز عرف غوری ڈکیٹ سینچر گینگ گرفتار کرلیا .گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز عرف غوری اور ساتھی عثمان، احسن،علی اور شفیق شامل ہیں.گرفتار ملزمان سے ساڑھے تین لاکھ روپےسے زائدمالیت کے موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لی .ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے .

انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کیپٹن (ر)علی بن طارق کاگینگ نے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی .
عمران انوار: پی آر او ٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،لاہور

Shares: