کرونا وائرس سے اسرائیل میں ہوئی کتنی ہلاکتیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیل میں 173 نئے مریض سامنے آئے ہیں
اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 15834 ہو گئی ہے، اسرائیل میں چوبیس گھنٹوں میں 6 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 210 ہو گئی ہے، اسرائیل میں کرونا سے 7746 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، اسرائیل میں 200 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
کرونا وائرس کی وجہ سے اسرائل میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،
کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج
ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ
مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا
کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟
تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار
بھارت نے امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسرائیل کی بھی مدد کرنا شروع کر دی
ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ہائیڈرو آکسیروکلون (Hydroxychloroquine) کرونا کے علاج میں کئی ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے دوائی نہ دی تو بھارت پر پابندی لگائیں گے جس کے بعد مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے اور دوا بھجوا دی تھی
امریکہ کے بعد بھارت نے اسرائیل کو بھی 5 ٹن دوائی بھجوائی ہے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کا شکرایہ ادا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے 13 مارچ کو بھارت سے مدد کی اپیل کی تھی،اور کہا تھا کہ ماسک اور ادویات بھجوائی جائیں،
اسرائیلی وزیراعظم نے 3 اپریل کو مودی سے پھر مدد کی اپیل کی جس کے بعد بھارت نے 5 ٹن دوائی اسرائیل بھجوائی، جس کے بع اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ٹویٹر پر مودی کا شکریہ ادا کیا.
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں








