بھارت میں‌ کرونا مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ، طبی عملے نے کی بڑی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بھارت کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کے 90 سے 95 فیصد مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایسے مریض کافی تاخیر کرنے کے بعد اسپتال پہنچتے ہیں جس سے یہ وائرس ہلاکت خیز ثابت ہوتا ہے۔ مریضوں کا دیر سے سامنے آنے سے ان کا کیس بگڑ جاتا ہے

ڈاکٹرز کے مطابق کرونا کے 80 فیصد کیس بہت معمولی علامات والے ہوتے ہیں اور 15 فیصد معاملوں میں طبی سپورٹ اور آکسیجن اور پانچ فیصد مریضوں میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ لہذا کورونا کے مریضوں کا پتہ لگتے ہی انہیں طبی امداد دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی کا ٹیسٹ پہلے ہو چکا ہے تو اسے فوری طور پر اسپتال جاکر علاج کرانا چاہیے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا مریضوں کی شرح اموات 3.2 فیصد پر ہی برقرار ہے پہلے کے مقابلے میں انتہائی معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے متاثرین کی شرح اموات 3.1 فیصد تھی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے حوالہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے لیکن انہیں سامنے آنے اور علاج کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تبھی لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ بھارت میں اس وقت 130 ہاٹ اسپاٹ ضلع، 284 غیر ہاٹ اسپاٹ ضلع اور 319 غیر متاثرہ ضلع ہیں۔ ان اضلاع کو گرین، اورنج اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور بھارتی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی انہیں کھولا جائے گا۔ بھارت میں ابھی تک 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں ابھی ایک دن میں 74000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

بھارت میں 111 پرائیویٹ اور 315 سرکاری لیبارٹریاں کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں اور یکم مئی کو 74500 ٹیسٹ ہوئے تھے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لیبارٹریوں کی تعداد 100 تھی جنہیں بڑھا دیا گیا ہے اس وقت کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ڈی بی ٹی، آئی سی ایم آر، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر، ڈی ایس ٹی، ڈی آر ڈی او اور مختلف میڈیکل کالج اور پرائیویٹ سیکٹر کے انسٹی ٹیوٹ بھی کرونا کے ٹسیٹ کر رہے ہیں

واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

Shares: