شہباز شریف کو ملا امریکی سفارتخانے سے خط میں اہم پیغام

0
35

شہباز شریف کو ملا امریکی سفارتخانے سے خط میں اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال ڈبلیو جونز نے خط لکھا ہے

پال ڈبلیوجونز نے شہبازشریف کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ،پال جونز نے خط میں کہا کہ ٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان میں کوروناسے نمٹنے کے لیے اشتراک عمل پر بات ہوئی.امریکہ اورپاکستان معاشی اثرات سے نبردآزما ہونے کے لیے شراکت داری کررہے ہیں،امریکہ اور پاکستان کاصحت کے شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے

خط میں مزید کہا گیا کہ امریکہ نے احساس ایمرجنسی پروگرام کےلیے پاکستان کو50لاکھ ڈالرکی مدد فراہم کی،یہ امداد 70 ہزار خاندانوں کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے فراہم کی گئی ،غذایت کی کمی کا شکار بچوں کے لیے امریکہ نے 336 میٹرک ٹن خوراک فراہم کی

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

خط میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ نے 15 ملین ڈالر نئی فنڈنگ کا وعدہ کیا مشترکہ کوششوں سے کورونا کو شکست دیں گے اور اپنی خوشحالی وآزادی کا تحفظ کریں گے

ایٹمی پاکستان ،رب کا انعام،امریکہ بھی پاکستان سے مدد مانگنے پر مجبور

Leave a reply