کرونا وائرس، دوا بنائے گا پاکستان، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سنائی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا مریضوں کے علاج کیلئے موثر دوا کی چند ہفتے میں پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی،
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ امریکا میں اس کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی، وائرس کی دوا سے ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ امریکا میں کورونا کے حوالے سے ایک دوا بنائی گئی ہے، امریکا کی تیار کردہ دوا کے صحت افزا نتائج ملے، پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاسکے گی، دوا کا نام ری میڈیسویر ہے، دوا انجکشن کی صورت میں ہے، امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی دوائی بنانے کی اجازت دے دی ،دنیا میں 2 ممالک کو دوابنانے کی اجازت ہے پاکستان اس میں سر فہرست ہے
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ریمڈیسویر کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی، 6 سے 8 ہفتے تک کورونا کے علاج کیلئے دوا تیار ہوسکے گی، وزیراعظم نے کمپنی کو آمادہ کیا کہ یہ دوا پاکستان میں تیار ہوسکتی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کمپنی دوائی بنانا شروع کرے گا حکومت گلیڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے،پاکستانی ادارہ معاہدہ کے تحت 127ممالک کو دواء فراہم کرے گا ،
ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ گلیڈ نے جنوبی ایشیا کے 5مینو فیکچررز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، یو ایس ایف ڈی اے نے تجرباتی بنیاد پر دوائی کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی،8مئی کو جاپانی حکام نے بھی اس دوائی کی منظوری دی تھی،
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی
کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف
دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا مریضوں کیلئے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے، کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ضروری ہے، کورونا کی ویکسین ہے نہ کوئی موثرعلاج، کورونا وارڈز میں عملے کا حفاظتی کٹس پہننا لازمی ہے، طبی عملے کی تربیت کا انتظام کر رہے ہیں، طبی عملے کی تربیت کا ویڈیو لنک کے ذریعے اہتمام کر رہے ہیں۔