سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، پنجاب میں عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی ،

پنجاب میں عید کے موقع پر 25 مئی بروز سوموار سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہونگی ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں راجہ بشارت اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہیں ۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اسکا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی

پنجاب کے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے سوموار سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جاۓ گی

 

کرونا کے خطرات موجود ، عوام کویہ کام کرنا ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Shares: