نالائق حکومت پنجاب میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے متعلق لائحہ عمل طے نہیں کرسکی، عظمیٰ بخاری
باغی ٹی وی :مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اکیڈ می بنانے پر ردعمل، کہتی ہیں بزدار حکومت کابلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے کے بعد بلدیاتی اکیڈمی بنانا مضحکہ خیز ہے ، بزدار حکومت نے ایک سال سے زائد عرصے سے لوکل گورنمنٹ کا بل پاس کیا ہے ، پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل میں ترمیم کا بل پیش کردیا جاتا ہے، نالائق حکومت پنجاب میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے متعلق لائحہ عمل طے نہیں کرسکی
عظمی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بزدار حکومت کا لوکل گورنمنٹ بل مسترد کرچکا ہے ،کرونا وباءکے دوران دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں نے عوام تک ضروری اشیاءپہنچائی ، نیازی صاحب نے شہبازشریف کے بغض میں (ن) لیگ کا بلدیاتی ایکٹ ختم کیا ،مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے، عمران نیازی نے بلدیاتی نظام ختم کرکے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی توہین کی ،بلدیاتی نظام تحلیل کرنے کا معاملہ سات ماہ سے عدالت میں التواءکا شکار ہے ،سپریم کورٹ کو نیازی حکومت کے غیر آئینی اقدام کا نوٹس لے،ایک سال بعد بھی بزدار حکومت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی ، نیازی اور بزدار کو معلوم ہے عوام انہیں بلدیاتی الیکشن میں سپورٹ نہیں کرینگے، عمران نیازی کو معلوم ہے بلدیاتی الیکشن میں آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، پپنجاب مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور رہے گا








