شہباز شریف کی یہ خواہش کوٹ لکھپت جیل میں پوری ہو گی، فیاض الحسن چوہان

0
31

شہباز شریف کی یہ خواہش کوٹ لکھپت جیل میں پوری ہو گی، فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا انتخابات مسائل کا بہترین حل ہیں، ان کی معصوم خواہش پوری نہیں ہوگی، وہ 2023 تک انتظار کریں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورنوازشریف نے ملک لوٹا، شہباز شریف نے 2 ماہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد خواہش سامنے رکھی، ان کی خواہش کوٹ لکھپت جیل میں ہی پوری ہوگی، جنہوں نے ملک لوٹا انہوں نے 5 سال پورے کیے، جو ملک بچانا چاہتے ہیں ان کے 5 سال اپوزیشن کو کھٹکتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کو دلوالیہ ہونے سے بچایا، گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، وزیراعظم کی پالیسز کے باعث حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، شہباز شریف لندن سے کورونا کیخلاف جنگ لڑنے آرہے تھے،

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےریلیف پیکیج میں سیاسی مداخلت نہیں ہونےدی،وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا،

Leave a reply