کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا سمیت بھارت میں بھی تباہی مچا دی، بھارت میں کرونا کا اتنا خوف پھیل چکا ہے کہ ہسپتال مریضوں کو رکھنے کے لئے تیار نہیں، اسی چکر میں ایک مریض کی موت ہو گئی ہے

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں پیش آیا جہاں کرونا کے مریض کو 4 گھنٹوں میں 3 ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا اور کوئی ہسپتال بھی مریض کو داخل کرنے کو تیار نہیں تھا، اسی دوران 60 سالہ مریض کی موت ہو گئی، مریض کرنیل گنج کا رہنے والا تھا جہاں کرونا وائرس تیزی سے پھیل چکا ہے اور سرکار نے اس علاقہ کو سیل کر رکھا ہے

کرونا سے ہلاک ہونے والے بزرگ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کوئی ہسپتال مریض کو داخل نہیں کر رہا تھا، چار گھنٹوں میں 3 ہسپتالوں میں لے کر گئے اور سب ریفر کرتے رہے، پہلے انھیں مندھنا کے راما اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے راما دیوی کانشی رام جوائنٹ ہاسپیٹل کے لیے ریفر کیا گیا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نےمریض کو ہیلٹ اسپتال کے لیے ریفر کر دیا اور ہیلٹ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بزرگ نے ایمبولنس میں دم توڑ دیا۔

مریض کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھنٹوں علاج کے لیے ادھر ادھر بھٹکتے رہے، لیکن نہ اسپتال والوں نے توجہ دی اور نہ ہی صحیح علاج ہو سکا۔ آخر میں ایمبولنس میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ اب کورونا پروٹوکول کے تحت بیگ میں سیل کر کے دفنانے کا عمل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے افسروں کا دعویٰ ہے کہ دو دن پہلے ہی بزرگ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا سے ایمبولینس میں فوت ہونے والے مریض کے بڑے بھائی اور ان کے بھتیجے مارچ میں سعودی عرب سے عمرہ کر کے شہر واپس لوٹے تھے۔ ان کے پڑوسیوں کے مطابق یکم مئی کو ان کے بھائی و بھتیجے میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اس کے بعد گھر کے سبھی اراکین کو جاجمئو کے سرسید پبلک اسکول میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔اور انکے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ 5 مئی کو آنے والی رپورٹ میں بزرگ سمیت گھر کے 6 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

Comments are closed.