بلاول حاضر ہو،ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری

0
44

بلاول حاضر ہو،ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضادات پر بلاول زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جون کو طلب کر لیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ممبر پنجاب جسٹس الطاف براہم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا، تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا.

جواب کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلاول کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے مالی گوشواروں میں تضادات پر کارروائی کا آغاز کیا تھا

گزشتہ سماعت پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے اثاثوں میں تضاد کے معاملے پر بلاول کے وکلاءنے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا تجا، ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی جس میں بلاول بھٹو کی جانب سے اثاثوں کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی معاملے پر ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ہے اور پولیٹیکل فنانس ونگ سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے گا، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی

بلاول زرداری کے کاغذات نامزدگی میں تضاد،الیکشن کمیشن نے دیا بڑا حکم

Leave a reply