کرونا واپڈا ہاؤس میں پھیل گیا،30 مریض سامنے آنے کے بعد واپڈا ہاؤس سیل، ملازمین کو چھٹیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پاکستان میں کرونا سے 2551 اموات ہو چکی ہیں، مریضوں میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لاہور میں واپڈا ہاؤس کے 30 ملازمین کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد واپڈا ہاؤس کو 9 دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

واپڈا ملازمین کے ٹیسٹ کروانے پر 30 ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، واپڈا ہاؤس کو 13 جون سے 21 جون تک بند کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں سیکرٹری واپڈا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

نوٹفکیشن کے مطابق تمام ضروری کام اور اہم نوعیت کی میٹنگز سنی ویو آفس میں ہونگی ، واپڈا ہاؤس میں تعینات تمام افسران اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون کال پر دستیاب ہونگے۔ سیکیورٹی اور انتظامی افسران پورے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے کروائیں.

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی

لاہور میں لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں ؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہونگے بڑے فیصلے

Shares: