پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ اعدادوشمار جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں وینٹی لیٹرز بارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے رپورٹ جاری کر دی

این سی او سی کی جانب سے کرونا مریضوں کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، پنجاب میں 9276 بیڈ، 3500 آکسیجن بیڈ، اور 387 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 233 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سندھ میں 8274 بیڈ، 739 آکسیجن بیڈ، اور 368 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ سندھ میں کرونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 4856 بیڈ، 1081 آکسیجن بیڈ، اور 340 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ بلوچستان میں کرونا مریضوں کے لیے 2148 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، اور 36 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کے لیے 151 بیڈ، 43 آکسیجن بیڈ، اور 28 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا صرف ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 514 بیڈ، 262 آکسیجن بیڈ،اور 90 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، جب کہ کرونا کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کے لیے 379 بیڈز، 68 آکسیجن بیڈز، اور 43 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے مریض سامنے آئے پنجاب میں 50 ہزار 87، سندھ میں 49 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44، اسلام آباد میں 7 ہزار 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 مریض ہیں.

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 50 ہزار 56 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے پنجاب میں 938، سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 مریض جان بحق ہو چکے ہیں

Comments are closed.